۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ساجد نقوی 

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے عالمی یوم مزدور “کے موقع پر کہا کہ مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں اور یوم مزدور مزدوروں کی جد و جہد یاد دلاتاہے،مزدوروں کی جد و جہد کو نتیجہ خیز بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یکم مئی” عالمی یوم مزدور “کے موقع پر کہا کہ مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں اور یوم مزدورمزدوروں کی جدوجہدیاددلاتاہے،مزدوروں کی جدوجہدکو نتیجہ خیز بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ملک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی محنت کشوں اورہنرمندوں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں، مزدور ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھاکہ مزدور کی تعریف ، مزدوروں کے حقوق اور ان کے تحفظ دینے والا نظام کے بارے میں جاننا ضروری ہے ۔مزدوروں کی عزت و آبرو اور ان کے حقوق کو تحفظ صرف اسلامی نظام ہی دے سکتا ہے ،کیپٹل ازم ، سوشل ازم اور کیمونزم اس میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں مزدوروں پر ستم تو ڈھائے گئے لیکن ان کا تحفظ نہ ہو سکا۔ رسول کریم کا ارشاد ہے۔ ”قیامت کے دن جن تین آدمیوں کے خلاف میں مدعی ہوں گا ان میں ایک وہ شخص جو کسی کو مزدور رکھے اور اس سے پورا پورا کام لے مگر مزدوری پوری نہ دے“ ۔

علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہر انسان آزاد ہے اس کا ہر عمل محترم ہے جس کا معاوضہ لازم ہے ، وطن عزیز کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی ہماری اس اہم افرادی قوت کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں لہذا حکومت مزدور وںکی عزت اور وقار کو تحفظ دے ۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .